حیدرآباد،2اپریل (اعتمادنیوز)بارکس کے علاقے حافظ بابانگر میں ایک لوکل بیکری میں برگر کے کھانے سے 18لوگوں بیمار پڑگئے۔جی ایچ ایم سی ایڈیشنل کمشنر (ہیلتھ اینڈ سینٹیشن)این روی کرن کی رپورٹ کے مطابق کچھ فیملیوں نے vegetable Burger’بیک ویل بیکری‘حافظ بابا نگر سے 29مارچ کو18 لوگوں نے کھایا، الٹی اور دست کی شکایت کی جنہیں فوری طور پر
نزدیکی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔نولوگوں کو فیور ہاسپٹل میں شریک کیاگیا۔ہاسپٹل ریکارڈ کے مطابق پانچ افراد کو یکم اپریل کو شریک کیا گیاجو دوران علاج ہے۔چار افراد فیور ہاسپٹل میں ہے جنہیں فوڈ پوائسنگ کی شکایت ہے۔متاثر ہونے والے لوگ حافظ بابا نگر اور ایودھیا نگر کے ہیں۔ساوتھ زون اور اے ایم او ایچ ،سرکل نمبر4،جی ایچ ایم سی فوڈسیفٹی آفیسر نے عوامی صحت کے پیش نظر بیکری اور باورچی خانہ کو بند کردایا۔